ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے این اے 245 سے ڈاکٹر عامر لیاقت کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل میں جانے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہناتھا کہ این اے 245 کے نتائج کو چیلنج کروں گا جس میں ثبوت اور گواہ بھی پیش کروں گااور امید ہے کہ الیکشن ٹریبونل میں میری درخواست سنی جائے گی اور فیصلہ میرے حق میں آئے گا۔واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی کے حلقے این اے 245 سے بھی الیکشن لڑا تھا جہاں سے ایم کیوایم کے سابق رہنما اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنے والے عامر لیاقت حسین نے انہیں شکست دی تھی جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار نے این اے 247 سے بھی عارف علوی کے ہاتھوں شکست کھائی تھی۔
Facebook Comments