amir latif hamla case mulzimaan remand par police ke hawale

عامرلطیف حملہ کیس، ملزمان کا مزید پولیس ریمانڈ۔۔

کراچی کی مقامی عدالت میں سینئر صحافی اور سابق سیکرٹری کراچی پریس کلب عامر لطیف پر تاجروں کے تشدد کیس کی سماعت کی گئی، پریڈی پولیس نے گرفتار ملزموں کو عدالت میں پیش کردیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ مفرور ملزمان کو گرفتار کرنا ہے اس لئے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔۔ عامر لطیف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں نےمفرورملزموں کےساتھ ملکرصحافی کوتشددکنشانہ بنایاہے۔مدعی صحافی شدیدزخمی ہے۔وکیل صفائی نے کہا کہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر کوئی اعتراض نہیں۔ عدالت نے وکلاکےدلاٸل کےبعد ملزموں کو مزید دودن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔گرفتارملزموں میں محمد اظہر، اسلم، اور منیب شامل ہیں۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مدعی مقدمہ کی نشاندہی پر کیس پراپرٹی قبضہ میں لے لی ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں