denial pearl qatal case markazi mulzim ki rihai keliye nazar saani appeal samaat keliye muqarrar

امریکی صحافی قتل کیس ،اپیل اگلے ہفتے ہونے کا امکان۔۔

غیر ملکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل آئندہ ہفتے سپریم کور ٹ میں دائر کی جائے گی۔حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف رواں ہفتے عدالت عظمیٰ جانے کا اعلان کیا تھا مگر اس پر عمل نہ ہوسکا۔سندھ کے پراسیکیوٹر جنرل فیاض شاہ نے اٹارنی جنرل جاوید خان سے اس حوالے سے مشاورت کی ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ کی حکومت اس معاملے پر وزارت داخلہ سے بھی رابطے میں ہے اور اپیل کا ڈرافٹ میچور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈینیل پرل قتل کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کے لیے ڈرافٹ کی تیاری کے ساتھ وکیل کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے اغوا اور قتل کے کیس میں 3 ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔دریں اثنا برطانیہ کے سب سے کم عمر کوئینز کونسلز (کیو سی) میں سے ایک نے برطانیہ میں پیدا ہونے والے عسکریت پسند احمد عمر شیخ اور تین دیگر کو اپنی خدمات مفت پیش کردیں۔ ملزمان پر 2002 میں وال سٹریٹ کے صحافی ڈینیل پرل کو مبینہ طور پر کراچی میں قتل کرنے کا الزام تھا۔ علی نواز باجوہ کیو سی، جنہوں نے 2011 میں اس وقت تک کے سب سے کم عمر کیو سی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا، ایک انٹرویو میں رپورٹر کو بتایا کہ برٹش پاکستانی عمر شیخ کیس کی ہینڈلنگ اور دیگر تین مردوں سے سلوک تشو

mir shakeel ka haar kar jeetnay wala bhai

یش میں اضافہ کا باعث تھا۔ قتل کے دیگر ملزمان میں فہد نسیم احمد، سید سلمان ثاقب اور شیخ محمد عادل شامل ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں