american khatoon sahafi or rehman malik mein sulah

امریکی خاتون صحافی اور رحمان ملک میں صلح ۔۔

امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی اور سابق وزیرِ داخلہ و پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما رحمٰن ملک کی ایک دوسرے کے خلاف مقدمات کے اندراج کی درخواستیں واپس لینے کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے دونوں درخواستیں منظور کر لیں۔سنتھیا ڈی رچی کے وکیل عمران فیروز ملک ایڈووکیٹ کے مطابق سنتھیا ڈی رچی نے کیس واپس لینے کے لیے متفرق درخواست دائر کی تھی۔رحمٰن ملک کے وکیل نے بھی سنتھیا ڈی رچی کے خلاف درخواست واپس لے لی۔دونوں نے ایک دوسرے کےخلاف مقدمات درج کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔اب دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف درج کرائے گئے مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں