ایف آئی اے امیگریشن نے صحافی مشتاق سرکی کو امریکہ جانے کی کوشش میں گرفتار کر کے کائونٹر ٹیررازم ونگ ایف آئی اے کے حوالے کردیا ۔جمعہ کی صبحِ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے کے امیگریشن حکام نے مشتاق سرکی کو خاندان سمیت بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے ۔زرائع کے مطابق مشتاق سرکی شارع فیصل تھانے کی حدود میں درج مقدمہ الزام نمبر 413/17 میں مطلوب تھا اور اس مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات پر تحقیقات کی جانی تھی جس کے لئے یہ مقدمہ کراچی پولیس سے ایف آئی اے کائونٹر ٹیررازم ونگ منتقل کیا گیا تھا اور اس مقدمے کی وجہ سے مشتاق سرکی کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا اور جمعہ کو مبینہ طور پر سرکاری پروٹوکول میں آنے والے مشتاق سرکی کو ایف آئی اے امیگریشن نے روک کر ایف آئی اے کائونٹر ٹیررازم ونگ کے حوالے کردیا ہے ۔
Facebook Comments