مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے صحافی احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ پر حملے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ فاشسٹ حکومت نے ایک بار پھر وہی کیا، وہ ایک نہتی اور بے یارو مدد گار خاتون کے پیچھے گئے اور اس کی کمزوری کی بنا پر اسے نشانہ بنایا کیونکہ وہ ایک ایسے شخص کی رشتہ دار ہیں جو ان کو بری طرح ایکسپوژ کر رہا ہے۔انہیں یہ کہتے ہوئے بھی خوف آ رہا ہے لیکن یہ بالکل بھی حیران کن نہیں ہے، اللہ عنبرین کے حال پر رحم فرمائے۔خیال رہے کہ صحافی احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ خود بھی صحافی ہیں۔ ان پر لاہور کے علاقے غازی روڈ پر اس وقت ایک نامعلوم شخص نے حملہ کیا جب وہ اپنی بیٹی اور بہن کے ساتھ بازار جا رہی تھیں۔ نامعلوم شخص نے لوہے کے راڈ سے ان کی گاڑی کی ونڈ سکرین توڑ دی اور خاتون صحافی کو دھمکیاں دیتا رہا۔
عنبرین فاطمہ پر حملہ، مریم نوازکی شدید مذمت۔۔
Facebook Comments