وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایمازون اور نیٹ فلکس کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ نے حال ہی میں بہت بڑا کم بیک کیا، جب وہ ثقافت کے وزیر تھے توانہوں نے کوشش کی تھی کہ بڑی کمپنیوں کو پاکستانی فلم اور ڈرامے میں سرمایہ کاری کریں ۔ انہوں نے مزید کہا اگرچہ اب وہ ثقافت کے وزیر نہیں ہیں لیکن پھر بھی نیٹ فلکس اور ایمازون سے درخواست کریں گے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں کیونکہ یہاں بہترین ٹیلنٹ اور شاندار تجربہ موجود ہے جس کے باعث یہ پارٹنر شپ کامیاب ہوگی۔خیال رہے کہ فواد چوہدری ٹوئٹر پر یہ پیغام 9 بجے کے قریب جاری کیا ہے ،یہ وہ وقت ہے جب پاکستان کا سب سے مشہور ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ ختم ہوتا ہے ، لگتاہے کہ باقی پاکستانیوں کی طرح فواد چوہدری کو بھی اسی ڈرامے کا بخار چڑھا ہوا ہے ۔
ایمازون،نیٹ فلیکس کو سرمایہ کاری کی پیشکش۔۔۔
Facebook Comments