comedy king amaan ullah saprad khaak

امان اللہ وینٹی لیٹرپر،دعائے صحت کی اپیل۔۔

معروف کامیڈین امان اللّٰہ گزشتہ 12 روز سے گردوں اور سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، تاہم ان کی طبیعت مزید بگڑنے پر انہیں آئی سی یو میں شفٹ کرنا پڑ گیا۔اداکار کے اہلِ خانہ نے ان کے پرستاروں سے امان اللّٰہ کی صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔معروف کامیڈین امان اللّٰہ تین ماہ قبل بھی گردوں، پھیپھڑوں اور سانس کی تکلیف کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں 15 روز سے زائد زیرِ علاج رہے۔ان کی طبیعت میں بہتری آنے پر انہیں ڈسچارج کر دیا گیا تھا، تاہم 12 روز قبل امان اللّٰہ کو نمونیہ کی شکایت پر اسپتال میں پھر منتقل کرنا پڑا۔ اسپتال میں امان اللّٰہ کا علاج تقریباً 7 روز جاری رہا، جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں ڈسچارج کر دیا، لیکن گھر جاتے ہی ان کی طبیعت پھر خراب ہو گئی اور اہل خانہ انہیں دوبارہ اسپتال میں لے آئے۔گزشتہ 4 روز سے پھر اداکار کاعلاج جاری ہے، لیکن آج ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی۔خاندان اور اسپتال انتظامیہ کے مطابق امان اللّٰہ کو لاحق گردوں کی بیماری کے شدت اختیار کرنے پر انہیں آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا اور وینٹیلیٹر لگانا پڑا۔امان اللّٰہ کے اہل خانہ نے ان کے پرستاروں سے اداکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی کی اپیل بھی کی ہے۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں