پنجاب کے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹپر اپنے مختصر ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روزپاکستان کے ہیرو ، اور کامیڈی کنگ امان اللہ خان کی وفات کے موقع پر اُن کی قبر کی کھدائی کے ایشوپر پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے عہدے داران نے جو غیر ذمہ دارانہ اور غیر انسانی رویہ اختیار کیا ،اُسکےاوپر صحافیوں اور امان اللہ خان کے لواحقین کا مجھے فون آیا جس پرمیں فورا موقع پر پہنچا اور میں نے وہاں جاکر سوسائٹی کے عہدے داران سے ایک بات کہی کہ جس سوسائٹی کو لاہور ہائی کورٹ اِل لیگل قرار دے چکی ہے،جوہاؤسنگ سکیم پاکستان کے خزانے کو اربوں کھربوں روپے کا چونا لگا چکی ہے اورال لیگل بنیاد پر تعمیر ہے اُسکے عہدے داران کو یہ زیب نہیں دیتا کہ ایک انسان ،ایک ہیرو اور ایک لیجنڈکی قبرکے حوالے سے یہ اعتراض لگائے کہ یہ قبر ایک فٹ ،دو فٹ بے ترتیب ہے اور ہم بے ترتیبی قبر نہیں بننے دیں گے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں نے وہاں پر کھڑے ہو کر ایک انسانی ،اخلاقی اور شرعی فریضہ سرانجام دیا اور یہ میری عادت اور خاصہ بھی ہے کہ قوم اور عوام پر اگر کوئی برا وقت آئے تو میں ہمیشہ کھڑا ہوتا ہوں تو انشاءاللہ میں کھڑا رہوں گا،کچھ ٹی وی چینل کےاندر سوسائٹی کے عہدے داران کی طرف سے ایشو کو غلط طریقہ سے پیش کیا گیا جس کی پاکستان کے عوام بھی مذمت کرتے ہیں اور میں بھی مذمت کرتا ہوں ۔
امان اللہ کی تدفین، فیاض چوہان کا موقف۔۔
Facebook Comments