پرائیڈ آف پرفامنس کامیڈی کنگ امان اللہ خان کی سانس اکھڑ نے پر دوبارہ بحریہ ٹاؤن ہسپتال میں داخل، اہل خانہ نے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔امان اللہ خان کو ایک ماہ قبل ہی ہسپتال سے گھر منتقل کیا گیا تھاجہاں ڈاکٹرز ان کا علاج کررہے ہیں، امان اللہ پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہیں، ثقافتی حلقوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عظیم فنکار کو الحمرا آرٹس کونسل اور صوبائی وزرات ا طلاعات و ثقافت نے علاج کے حوالے مکمل طور پر نظر انداز کردیا ہے۔
Facebook Comments