all private tv channels pay salary this month supreme court

تمام نجی چینلز رواں ماہ ملازمین کی تنخواہیں ادا کریں، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے تمام نجی ٹی وی چینلز کو رواں ماہ کے اختتام تک ملازمین کی تنخواہیں ہرحال میں اداکرنے کا حکم دے دیا۔۔تفصیلات کے مطابق ملازمین کو میڈیا مالکان کی طرف سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی جس دوران حامد میر نے تصدیق کی کہ جیو کے ملازمین کو فروری اور مارچ کے مہینے کی تنخواہیں نہیں مل سکیںجس پر عدالت نے حکم دیا کہ بھیک مانگیں یا ادھار اٹھائیں،30اپریل تک ملازمین کو تنخواہیں ادا کریں اور ریمارکس دیئے کہ ملازمین کسی بھی تنظیم یا ادارے کا اثاثہ ہوتے ہیں ، اگر تنخواہیں ادا نہ ہوئیں تو چینل بند کردیں گے ۔پروگرام کپیٹل ٹاک کے میزبان اور دو دیگر نمائندوں نے بینچ کو بتایاکہ ان کی دو ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں جس پر عدالت نے جنگ گروپ کے ایچ آر ڈائریکٹر سالار جنجوعہ کو طلب کرلیا اور اس نے بھی تاخیر کا اعتراف کیاتاہم فاضل عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ انتظامیہ نے تنخواہوں کی ادائیگی شروع کردی ہے اورتوقع ہے کہ جلد ہی تمام ادائیگیاں ہوجائیں گی ۔ زبانی یقین دہانی کے باوجود عدالت نے جیو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے دستخط شدہ بیان حلفی طلب کرلیا کہ تمام ملازمین کی تنخواہیں 30اپریل تک اداکردی جائیں گی ۔ اس سے قبل عدالت نے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی تھی کہ ملازمین کے مالی معاملات 30اپریل تک حل کردیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں