alkhidmat laboratory mein sahafion keliye riayat ka aelan

الخدمت لیبارٹیز میں صحافیوں کیلئے رعایت کا اعلان۔۔

لاہور پریس کلب میں الخدمت فاو نڈیشن کے تعاون سے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے ہیپاٹائٹس آگاہی و سکریننگ کیمپ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر کیمپ میں شرکت کرنے والے معززممبران اور ان کے اہلخانہ کے ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ بھی کئے گئے اور موقع پر ٹیسٹ رپورٹس بھی مہیا کی گئیں۔الخدمت فاﺅنڈیشن نے لاہور پریس کلب میں سیمینار و آگاہی واک کابھی انعقاد کیا۔ سیمینار میں لاہورپریس کلب کے سیکرٹری عبدالمجید ساجد، صدر الخدمت وسطی پنجاب اکرام الحق سبحانی، وائس چیئرمین الخدمت ہیلتھ فاو نڈیشن ڈاکٹر محمد افضل، سینئر منیجر الخدمت میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی،ایم ایس ثریا عظیم ہسپتال ڈاکٹر رانا محمود اختر، ڈاکٹر سلمان صدیق اور مختلف یونیورسٹیز سے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔سیمینار کا مقصدعوام الناس میں ہیپاٹائٹس کے متعلق آگہی و شعور اجاگر کرنا تھا۔ لاہور پریس کلب کے سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے ہیپاٹائٹس سکریننگ وآگاہی کیمپ کے انعقاد پرالخدمت فاﺅنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت فاﺅنڈیشن خدمت خلق کے جذبے سے سرشارہوکر بلاتفریق رنگ و نسل جو خدمات انجام دے رہی ہے وہ بے مثال ہے اور آج ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر کلب میں کیمپ کا انعقاد اس کا منہ بولتاثبوت ہے جہاں کیمپ میں شرکت کرنے والے ممبران اور ان کے اہلخانہ کواس موذی مرض سے آگاہی دی گئی اور ان کی سکریننگ کرکے موقع پر رپورٹس بھی دی گئیں جو ایک بڑی خدمت ہے اور الخدمت لیبارٹریزمیں ممبران کے میڈیکل ٹیسٹ کرنے پر پچیس فیصد رعایت دینے کے اعلان کاہم خیر مقدم کرتے ہیں اور اس کے لئے ان کے مشکور ہیں۔تقریب سے ڈاکٹر محمد افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیپاٹائٹس خاموش قاتل ہے ، علامات ظاہر ہونے کے باوجود علاج نہ کروانا مرض کو مزید خراب کرتا ہے، اس بیماری کی سنگینی کے باعث الخدمت فاو ¿نڈیشن کی ڈائیگناسٹک لیبز میں مریضوں کو تشخیصی ٹیسٹ کی معیاری سہولیات نہایت کم قیمت پر فراہم کی جارہی ہیں۔ایم ایس ثریا عظیم ہسپتال رانا محمود اخترنے کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک جان لیوا مرض ہے جس سے بروقت علاج اور احتیاطی تدابیر اختیار کرکے بچا جاسکتا ہے، متاثرہ مریض کے انتقال خون،دانتوں کے غیر محفوظ علاج،استعمال شدہ سرنج و بلیڈ اور متاثرہ مریض کے جنسی تعلقات سے ہیپاٹائٹس کا مرض لاحق ہوسکتا ہے جس کے لئے ہر ممکن احتیاط کرنی چاہیے۔اکرام الحق سبحانی نے اس موقع پر کہا کہ الخدمت لیبز کے ساتھ ساتھ آج پریس کلب میں بھی صحافی حضرات کے فری ٹیسٹ کئے گئے۔اس موقع پر انھوں نے سیکرٹری لاہور پریس کلب عبدالمجید ساجد کی درخواست پر تمام کلب ممبران کو الخدمت کے تحت کئے جانے والے تمام ٹیسٹوں پر 25 فیصد رعایت دینے کا بھی اعلان کیا۔

آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں