adakra sehri mein dhol bajane wale se bezaar

علیزے شاہ کی یاسرنوازسے بدتمیزیوں کا انکشاف۔۔

اداکار نوید رضا نے علیزے شاہ کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا۔پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار نوید رضا نے کہا ہے کہ نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے سیٹ پر سینئر اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز سے بہت بدتمیزی کی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں نے ایک ڈرامے میں علیزے شاہ کے ہمراہ کام کیا جس میں اداکار یاسر نواز بھی ہمارے ساتھ تھے اور اس سیٹ پر علیزے شاہ اکثر یاسر نواز کے ساتھ بدتمیزی کیا کرتی تھیں۔نوید رضا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ یاسر نواز ایک کامیاب اداکار ہیں اور ان کے کام میں غلطیاں نکالنا بہت غلط بات ہے۔ علیزے شاہ اکثر یاسر نواز کے لکھے گئے اسکرپٹ سے لائنیں نکال دیتی تھیں اور کہتی تھیں کہ مجھے فلاں سین یاسر نواز کے ساتھ نہیں کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ علیزے شاہ کو یاسر نواز سے اتنا مسئلہ تھا کہ اگر یاسر اپنے بالوں پر ہیئر ڈرائر کر رہے ہوتے تو اس پر بھی علیزے شاہ اعتراض کرتی تھیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں