ابھرتی ہوئی اداکارہ منسا ملک نے الزام عائد کیا ہے کہ معروف اداکارہ علیزے شاہ نے شوٹنگ کے دوران مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔ معروف اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ کے خلاف مبینہ طور پر تشدد اور دھمکیاں دینے پر قانونی کارروائی کی درخواست دائر کر دی گئی۔ اسلام آباد کے تھانہ ویمن مرکز سیون جی میں منسا ملک نے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ علیزے شاہ نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور ان کی طرف جلتا ہوا سگریٹ پھینکا۔درخواست گزار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ علیزے شاہ نے انہیں کمرے میں جانے کے بعد جوتیوں کے ساتھ مارا اور اس دوران علیزے منشیات کا استعمال بھی کر رہی تھی۔منسا ملک کی جانب سے استدعا کی گئی کہ علیزے شاہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجھے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران سکیورٹی فراہم کی جائے۔واضح رہے کہ علیزے شاہ پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں جو عہد وفا سمیت چند دیگر بڑے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
علیزے شاہ نے تشدد کا نشانہ بنایا، جوتیوں سے مارا۔۔
Facebook Comments