canada shift hone par mushkilaat ka shikaar rhi

علی ظفر سے صلح نہیں ہوئی، میشا شفیع۔۔

گلوکارہ میشا شفیع نے گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعویٰ پر مصالحت کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا، کہتی ہیں کہ اگر صلح کرنا ہوتی تو جرح کے لیے بیرون ملک سے نہ آتیں۔لاہور کی سیشن عدالت میں گلوکارہ میشا شفیع ہتک عزت کے دعویٰ میں پیش ہوئیں، گلوکار علی ظفر کے وکلا نے میشا شفیع کے بیان پر 5 گھنٹے جرح کی۔میشا شفیع نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کے بیان سے علی ظفر کو فائدہ ہوا، علی ظفر کو اتنے ایوارڈز اور فوائد ملے جنہیں دیکھ کر نہیں لگتا کہ علی ظفر کو کوئی مالی یا شہرت کا نقصان ہوا ہو۔عدالت نے میشا شفیع کو 4 جنوری کو 10 بجے پھر پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میشا شفیع نے علی ظفر کے ساتھ صلح کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ کیس خواتین کے حقوق کے لیے لڑ رہی ہیں۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر صلح کرنا ہوتی تو جرح کے لیے بیرون ملک سے نہ آتیں اور  عدالت میں تلخ سوالات کے جواب نہیں دے رہی ہوتی۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں