ali zafar ne bagga se tannqeedi post delete kardi

علی ظفر نے بگاسے تنقیدی پوسٹ ڈیلیٹ کرادی۔۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کی درخواست پر ساحر علی بگا نے راحت فتح علی خان کے خلاف سخت الفاظ میں کی گئی تنقیدی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔گزشتہ روز معروف میوزک کمپوزر و گلوکار ساحر علی بگا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پوسٹ اور اسٹوریز شیئر کی تھیں جس میں انہوں نے مشہور قوال راحت فتح علی خان کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا، جسے انہوں نے کچھ ہی دیر بعد حذف کردیا تھا۔تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ ساحر علی بگا نے گلوکار علی ظفر کی درخواست پر مذکورہ پوسٹ رمضان کے احترام میں ڈیلیٹ کی ہے۔ساحر علی بگا کی حدف شدہ پوسٹ وائرل ہوتے ہی علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے ذریعے ساتھی گلوکار سے درخواست کی اور ساتھ ہی انہوں نے ساحر علی بگا کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں رمضان المبارک کی آمد پر مداحوں کو اس ماہ کی مبارک باد ایک خوبصورت پیغام کے ساتھ دی گئی تھی۔ساحر علی بگا کی اس تصویر میں رمضان کی اصل روح کو بیان کیا گیا تھا کہ یہ مہینہ صرف بھوک پیاس برداشت کرنے کا مہینہ نہیں ہے بلکہ یہ مہینہ بھوکوں کو کھانا کھیلانے، ضرورت مندوں کی ضروریات کو پورا کرنے، اپنے زبان اور الفاظ کو سنبھالنے اور ان کا جائزہ لینے، دوسروں کو جج نہ کرنے اور معاف کرنے اور معافی مانگنے کا مہینہ ہے۔علی ظفر نے ساحر علی بگا کو رمضان کی اصل روح یاد دلاتے ہوئے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ پیارے بھائی ساحر علی بگا۔ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ مہربانی کرکے رمضان کی روح کو برقرار رکھیں جیسا کہ آپ نے اس سے قبل اپنی پوسٹ میں ذکر کیا تھا کہ ہمیں اپنی زبان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے اور دوسروں کو جج نہیں کرنا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہم سب میں کوئی نہ کوئی کمی ہے، اپنی جگہ ہم سب سے خطا ہوتی ہیں۔ اللہ ہم سب پر اپنا رحم و کرم کرے، آمین۔علی ظفر کی جانب سے کی گئی اس درخواست پر ساحر علی بگا نے فوراً عمل درآمد کرتے ہوئے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی اور ایک نئی پوسٹ شیئر کی۔ساحر علی بگا نے اپنی نئی پوسٹ میں علی ظفر کی یاد دہانی کروانے پر معذرت طلب کی اور ساتھ ہی شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے اپنی نئی پوسٹ میں لکھا کہ رمضان المبارک کے دوران کسی کے بارے میں کوئی سچائی بیان کرنے پر معذرت خواہ ہوں، اب میں پوسٹ ڈیلیٹ کر رہا ہوں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں