teefa in trouble ka sequel banane ka faisla

علی ظفر کی میشاشفیع کے خلاف ایک اور درخواست۔۔

علی ظفر نے میشا شفیع کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا کردی۔سیشن کورٹ لاہور میں اداکار علی ظفر نے میشا شفیع کی ویڈیو لنک پر جرح کی درخواست پر جواب جمع کرادیا۔ علی ظفر نے میشا شفیع کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا کردی۔علی ظفر نے میشا شفیع کی درخواست کو بے بنیاد اور عدالتی وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عدالت میشا شفیع کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرے، میشا شفیع نے اس سے قبل بھی وڈیو لنک کے ذریعے جرح کی درخواست دی، لیکن درخواست کا فیصلہ ہونے سے پہلے ہی میشا دبئی میں ایک کنسرٹ میں شرکت کےلیے چلی گئیں۔ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے وکلا کو بحث کےلیے 19 مارچ کو طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ گلوکارہ میشا نے جرح ویڈیو لنک کے ذریعے مکمل کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں