لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ میشا شفیع کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے گورنر پنجاب کا میشا شفیع کی ہراسگی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، خاتون محتسب کی جانب سے میشا شفیع کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلے بھی درست قرار دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ کیس کی سماعت میں میشا شفیع کی وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی موکلہ گلوکار علی ظفر کے پاس کام کرتی تھی جہاں اسے ہراساں کیا گیا، خاتون محتسب اور گورنر پنجاب نے میشا شفیع کی جنسی ہراسگی کیخلاف شکایت غیرقانونی طور پر مسترد کی۔گلوکار علی ظفر کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیئے تھے کہ صوبائی محتسب نے میشا شفیع کی درخواست قانون کے مطابق خارج کی، میشا شفیع گلوکار علی ظفر کے پاس ملازم نہیں تھی، محتسب صرف مالک اور ملازم کے کیسز پر فیصلے کر سکتی ہیں۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد میشا شفیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
علی ظفرکے خلاف گلوکارہ کی اپیل خارج۔۔
Facebook Comments