ali imran case wazir e azam ki tehqeqaati team mistrad

علی عمران کے اہل خانہ کا اظہار تشکر۔۔۔

جیو نیوز کے سینئر صحافی علی عمران نے اپنی اہلیہ سے رابطہ کرکے انہیں خیریت سے آگاہ کردیا ہے۔علی عمران کا اپنی اہلیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں والدہ کے گھر پہنچ گیا ہوں۔واضح رہے کہ جیو نیوز کے رپورٹر سینئر صحافی علی عمران 22 گھنٹے سے لاپتا تھے۔علی عمران کے اغوا کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کیاگیا تھا۔پولیس کی جانب سے مقدمہ نمبر 1006 اغواء سمیت دیگر دفعات کے تحت علی عمران کے بھائی طالب رضوی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیاتھا ۔مسز علی عمران سید کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر یہ کہہ کر باہر نکلے تھے کہ وہ آدھے گھنٹے میں لوٹ آئیں گے، موبائل فون گھر میں اور گاڑی گھر کے باہر کھڑی ہے۔دریں اثنا جیو نیوز کے صحافی علی عمران کی واپسی پر جیو نیوز اور علی عمران سید کے گھر والوں نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔علی عمران سید کی فیملی اور جیو نیوز صحافتی تنظیموں، تمام میڈیا گروپس، سینئر صحافیوں، سیاسی رہنماؤں، سول سوسائٹی، عوام اور انسانی حقوق کے نمائندوں کے بھی شکر گزار ہیں۔ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کے خلاف آواز اٹھائی، فوری اور بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا اور جیو نیوز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہے۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے علی عمران کے لاپتہ ہونے پرنوٹس لیتے ہوئے شہزاد اکبر کو ہدایت دی تھی کہ وزارت داخلہ اس معاملے پر سندھ حکام کے ساتھ رابطے میں رہے اور لاپتہ صحافی کی بازیابی میں مدد فراہم کرے۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے شہزاد اکبر کو تمام صحافیوں کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں