روزنامہ دنیا کراچی سے وابستہ سینئر صحافی سب ایڈیٹر عبدالسمیع رات گئے دفتر سے واپسی پر شہید ملت فلائی ا وورز پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں موبائل ،بیگ ،نقدی ودیگر سامان سے محروم ۔ تیس دنوں کے دوران صرف دنیا اخبار سے متعلق نیوز ایڈیٹر راؤ عمران ،ڈسٹرکٹ ڈیسک سے جاوید اقبال سمیت کئی اسی ہزیمت سے دوچار ہوئے اور گزشتہ ششماہی کی بات کی جائے تو کرائم رپورٹر عاطف سمیت ادارے کے ایک درجن سے زائد کارکنان دفتر سے واپسی پر ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر بہت کچھ گنواچکے ۔ المیہ یہ ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے ودیگر مذکورہ واقعات پر چپ سادہ کرکیوں بیٹھے رہے ۔ یوجیز ،پریس کلب ا ور دیگر کواس سے متعلق توانا آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے ۔ صحافتی براردی اسی وقت کاپی سے فارغ ہوکر گھروں کولوٹتے ہیں ۔ اسی لیے ان کی مکمل فول پروف سیکورٹی کا انتظام کیا جائے اور اسمبلی ،پریس کانفرنسز ،آئی جی ،ڈی جی رینجرز میٹنگز ،گورنر ہاؤس، وزیراعلی ہاؤس اور عدالتوں میں اس حوالے سے مؤثر بات پہنچانے کی ضرورت ہے ۔ اس وقت ویسے ہی اداروں کی حالت نازک ہے ،تقریبا تمام ہی سہولیات ماسوا ماہانہ مشاہرے کے صحافی بھائیوں سے منہا کی جاچکی ہے ۔امید ہے کہ ٹوٹی پھوٹی باتوں کا نوٹس لیاجائے گا
سینئر صحافی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔۔
Facebook Comments