بول کے ایچ آر ہیڈ علی غفار نے بھی اچانک اپنے راستے جداکردئیے اور بول کو خیرباد کہہ دیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ علی غفار نے بول کا آفیشل گروپ لیفٹ کردیا ہے جس کے ثبوت میں ہمیں اسکرین شاٹ بھی دیا لیکن ہم آفیشل گروپ کا اسکرین شاٹ نہیں لگارہے۔۔ پپو کی خبر کی تصدیق کے لئے جب ہم نے بول ذرائع سے رابطہ کیاتو معلوم ہوا کہ ایساہی ہوا لیکن انہیں منانے کی بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں امکان ہے کہ وہ واپس آجائیں۔۔ پپو کا بھی کہناہے کہ علی غفار بول اور ایگزیکٹ کے کئی راز جانتاہے اس لئے بول گروپ اسے آسانی سے جانے نہیں دے گا۔۔ پپو کے مطابق علی غفار نے کچھ روز پہلے ہی اک لگژری گاڑی بھی لی تھی جس کے متعلق دعوی کرتے پھررہے تھے کہ اپنے پیسوں سے خریدی ہے جبکہ بول ذرائع کا کا کہناہے گاڑی انہیں بول نے دی ہے۔۔
Facebook Comments