alhamra mein stage dramo par pabandi aaid

الحمرا میں اسٹیج ڈراموں پر پابندی عائد۔۔

پنجاب حکومت نے الحمراء مال روڈ لاہور میں کمرشل اسٹیج ڈراموں پر پابندی لگا دی۔نگراں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ الحمراء آرٹس کونسل میں کمرشل اسٹیج ڈراموں پر پابندی عائد ہونے کے بعد ان کی تمام بکنگز منسوخ کرادی ہیں۔عامر میر کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اسٹیج ڈراموں کے نام پر فحش ڈانس کرانے اور عریانی پھیلانے پر کیا گیا، عریانی پھیلانے والی ڈانسرز کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ الحمراء مال روڈ کو اب صرف ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جائے گا جبکہ کمرشل ڈراموں پر پابندی صرف الحمراء مال روڈ میں لگائی گئی ہے، تاہم حدود و قیود کے اندر رہتے ہوئے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں کمرشل ڈرامے جاری رہیں گے۔انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ فحش گفتگو یا حرکات ہرگز قبول نہیں ، مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں