پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اہلیہ سیدہ طوبی کے ساتھ مبینہ علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یہ معاملہ سامنے آیا تھا کہ عامر لیاقت کی اہلیہ سیدہ طوبی نے ٹویٹر پر اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام ’ عامر ‘ ہٹا کر دوبارہ والد کا نام لکھ دیا ہے جس سے سوشل میڈیا پر افواہوں نے گردش کرنا شروع کر دیا کہ جوڑی الگ ہو گئی ہے تاہم اب خود عامر لیاقت نے سامنے آتے ہوئے تمام افواہوں کی ثبوت کے ساتھ تردید کر دی ہے۔عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر طوبیٰ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سیدہ طوبیٰ، عامر لیاقت کے ساتھ ان ہی کے گھر میں موجود ہیں اور اپنی کھوئی ہوئی بلی ڈھونڈنے پر رو روکر عامر لیاقت کا شکریہ ادا کررہی ہیں۔عامر لیاقت نے اس ویڈیو کے ساتھ اپنی اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ’’یہ اب بھی میری بیوی ہے‘‘۔سوشل میڈیا اکاونٹ پر نام کی تبدیلی کے معاملے پر بھی عامر لیاقت خان بولے اور کہا کہ یہ انہوں نے میری مرضی کے ساتھ کیا ہے ،خواتین کیوں شادی کے بعد اپنے نام کے ساتھ لگا والد کا نام ہٹاکر اپنے شوہر کا نام لگا لیتی ہیں۔میں خوش ہوں کہ طوبیٰ نے میرے نظریے کو اپنایا اور میرے ہی کہنے پر اپنے نام کے ساتھ دوبارہ اپنے والد کا نام لگالیا۔اس کےساتھ ہی عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ کے آنے والے پروجیکٹ کے بارے میں بھی بتایا کہ وہ ان کے دوست بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری کے ساتھ کام کررہی ہیں اور وہ ان دونوں کے لیے بہت خوش ہیں اور دونوں کی کامیابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔ دریں اثنا پپو کےمطابق عامر لیاقت نے ایک پرانی وڈیو شیئر کی ہے، عامر لیاقت کا دعویٰ غلط ہے کہ علیحدگی نہیں ہوئی، پاکستان کے قانون کے مطابق اگر کوئی لڑکی یا خاتون کسی سے شادی کرلیتی ہے تو پھر اس کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ شوہر کے نام کے ساتھ بنتا ہے۔۔اس ملک میں عامر لیاقت کی مرضی نہیں قانون و آئین کی چلتی ہے۔ پپو نے مثال دیتے ہوئے کہا ہے کہ چلیں ایک لمحہ کیلئے فرض کرلیا جائے کہ عامر لیاقت کی مرضی کے مطابق لڑکیوں یا خواتین کو شادی کے بعد بھی اپنے نام کے ساتھ باپ کا نام لگانا چاہیئے تو پھر بشری عامر نے بشریٰ اقبال کیوں کہلوانا شروع کیا تھا؟؟ وجہ صاف ظاہر ہے کہ بشری عامر نے خلع کے بعد خود کو اپنےو الد کے نام کے ساتھ بشریٰ اقبال کہلوانا شروع کیا،اور طوبی انوار کے کیس میں بھی یہی کچھ ہے۔ طوبی انوار نے اپنے سوشل اکاؤنٹس پر ’’ پراؤڈ وائف آف عامر لیاقت ‘‘ بھی لکھا تھا لیکن اب نام کے ساتھ ساتھ یہ بھی ہٹا دیا اور طوبیٰ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں عامر لیاقت کی کوئی تصویر اب نظر نہیں آرہی۔۔
