معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے سوشل میڈیا پراپنے شوہر سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتےہوئےکہاہےکہ الحمدللہ ہماری ازدواجی زندگی خوشگوار طریقے سے جاری ہے اور انشااللہ ہمیشہ جاری رہے گی۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صنم جنگ کا کہنا تھا کہ میری ازدواجی زندگی کے حوالےسے سوشل میڈیا پر پھیلی اس طرح کی گھٹیا ترین خبروں میں کوئی سچائی نہیں،الحمدللہ ہماری ازدواجی زندگی خوشگوار طریقے سے جاری ہے اور انشااللہ ہمیشہ جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ جھوٹی اور من گھڑت خبریں اڑانے والوں کو ہوش سے کام لینا چاہیے،واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر سیلیبرٹیز کے بارے میں اکثر غلط بے بنیاد خبریں گردش کرتی رہتی ہیں اور اب معروف ٹی وی اداکارہ صنم جنگ کی اپنے شوہر سید عبدل قسام جعفری سے علیحدگی کی خبروں نے اودھم مچایا ہوا ہے تاہم صنم جنگ نے ایسی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی ہے۔واضح رہے کہ صنم جنگ نے 2016 میں اپنے دیرینہ دوست عبدل قسام جعفری سے شادی کی تھی۔ قسام جعفری پیشے سے پائلٹ ہیں اور دونوں کی ایک بیٹی الایا جعفری ہے۔
