معروف ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ “صدف کنول کو اداکاری نہیں کرنی چاہیے جبکہ علیزے شاہ کو سوشل میڈیا سے زیادہ اداکاری پر توجہ دینی چاہئے”۔نجی ٹی وی کے شو “دی فورتھ ایمپائیر “میں سنیتا مارشل نے بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے اوراپنے ساتھی فنکاروں سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔ شو کے دوران میزبان کے ایک سوال “مہوش حیات، منال خان اور علیزے شاہ میں سے کس اداکارہ کو سوشل میڈیا سے زیادہ کام پر توجہ دینی چاہیے؟” جس کے جواب میں سنیتا مارشل نے کہا کہ “میرے خیال میں علیزے شاہ کو سوشل میڈیا سے زیادہ اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے”۔ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ “صدف کنول کو اداکاری نہیں کرنی چاہیے”۔انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ “وہ مرکزی کردار اس لئے نہیں کرتیں کیونکہ انہیں مرکزی کرداروں کی پیشکش نہیں کی جاتی”. جبکہ ماڈلنگ چھوڑ کر اداکاری کی جانب آنے کے حوالے سے کئے گئے سوال پر انہوں نے بتایا کہ” انہوں نے اداکاری کا انتخاب اس لئے کیا کیونکہ اس میں زیادہ شہرت ہے”۔
علیزے شاہ سوشل میڈیا سے زیادہ اداکاری پر توجہ دے۔۔
Facebook Comments