SAMAA KI KAHANI PAPPU KI ZABANI

علیم خان نے غریب کیمرہ مین کی سن لی۔۔

سما نیوزکے اسلام آباد بیورو میں کیمرہ مین جس کی چند ہزار تنخواہ ہے، انہیں دوسرا ہارٹ اٹیک اور برین ہیمرج ہوا، شفا انٹرنیشنل میں زیرعلاج تھے، گزشتہ روز پیسے ختم ہونے کی وجہ سے وینٹی لیٹر سے ہٹا کر راولپنڈی منتقل کردیاگیا۔۔ کیمرہ گھر کا واحد کفیل اور تین بچوں کا باپ ہے، اگر سماء کے مالک علیم خان چاہیں تو غریب کیمرہ مین کی زندگی شاید بچ جائے۔جب یہ پوسٹ ہمارے  میڈیا کے ایک دوست نے لگائی تو عمران جونیئر کے فیس بک پر شیئر کردی گئی۔۔ جس پر لاہور کے ایک مخیر صاحب نے فون کرکے ہمیں کہا کہ حکم کریں ہم کیمرہ مین کی کیا مدد کرسکتے ہیں، اس کا کوئی رابطہ نمبر ہے تو دیں۔۔ ہم ابھی کیمرہ مین سے رابطے کا نمبر ہی تلاش کررہے تھے کہ سما لاہور سے فون آگیا، جس میں ہمیں بتایا گیا کہ کیمرہ مین کے علاج کا تمام خرچہ علیم خان نے اٹھانے کا حکم جاری کردیا ہے، کیمرہ مین کے  اہل خانہ سے رابطہ ہوگیا ہے۔ ابھی وینٹی لیٹر کی وجہ سے انہیں کسی بہتر اسپتال منتقل نہیں کرسکتے لیکن جو بھی علاج معالجے پر خرچ ہوگا، علیم خان اسے برداشت کریں گے۔۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں