aleem khan ki dukaan mein musheer khaas ke pakwan

علیم خان امیرترین رکن پنجاب اسمبلی قرار۔۔

الیکشن کمیشن نے اراکین پنجاب اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق سما ٹی وی کے مالک  عبدالعلیم خان 1 ارب 70 کروڑ سے زائد اثاثوں کے ساتھ امیر ترین رکن اسمبلی نکلے، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز 41 کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد جبکہ عثمان بزدار 5 کروڑ 80 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک نکلے۔الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے 13 کروڑ 64 لاکھ کے 11 رہائشی گھر بھی ظاہر کیے ہیں جبکہ زرعی زمین کی مالیت 3 کروڑ 97 لاکھ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے خود کو 9 کروڑ 71 لاکھ روپے کا مقروض بھی ظاہر کیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی 23 کروڑ 14 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک ہیں، انہوں نے 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی غیر زرعی زمین جبکہ فلور مل کی مالیت 99 لاکھ روپے ظاہر کی ہے، میاں محمود الرشید 18 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں