ڈیلی نیوز پیپرز ایڈیٹرز کونسل بلوچستان کا اجلاس انور ساجدی کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں اخباری صنعت خصوصاً پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل پر غور و خوص کیا گیا ۔اجلاس میں بلوچستان کی موجودہ مخلوط حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اشتہارات کے بجٹ میں اضافے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ بلوچستان میں واحد صنعت پرنٹ میڈیا گو نا گوں مسائل سے دوچار ہے، بڑھتی مہنگائی سے جہاں عام آدمی شدید متاثر ہے وہیں اخباری صنعت سے وابستہ کارکن بھی پریشان ہیں ،دن بدن اخباری صنعت معاشی بدحالی سے دوچار ہورہی ہے ،ایسے میں بلوچستان میں اشتہارات کے بجٹ میں اضافہ وینٹی لیٹر پر پڑی اخباری صنعت کے لئے زندگی کی ایک نوید کے مترادف ہے ،حکومت کایہ اقدام قابل تحسین ہے۔ اجلاس میں اشتہارات کی تقسیم کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ اشتہارات کی تقسیم کو منصفانہ بنانے کے لئے محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان کے متعلقہ حکام اپنا مثبت کردار ادا کریں اور اشتہارات کی پالیسی پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں روزنامہ جنگ سے حاجی سید خلیل الرحمٰن، روزنامہ ایکسپریس سے رضا الرحمٰن، روزنامہ آزادی سے آصف بلوچ، روزنامہ باخبر سے گلریز خان، روزنامہ ہمت سے نادر حسین زمرد اور بلوچستان نیوز سے انور ناصر نے شرکت کی ۔
اخباری اشتہارات کے بجٹ میں خو ش آئند اضافہ۔۔
Facebook Comments