ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے اخبارات کو واجب الادا رقم کی عدم ادائیگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے باوجود ابھی تک رقوم ادا نہیں کی گئیں یہ لمحہ فکریہ ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اتنی مہنگائی میں بے چارے غریب ورکر پریشان ہیں کیو نکہ جب اخبارات کو اشتہارات کی رقوم ادا کی جائینگی گی تو وہ اپنے ملازمین کو تنخواہیں دینے کے قابل ہونگے ۔حدیث نبوی ؐ میں بھی ذکر آیا ہے کہ مزدور کی اجرت اسکے پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کردیا کرو یہ بے چارے دن ہو یہ رات اپنے فرض و محنت سے کام میں لگے رہتے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ اخبارات کے واجب الادا رقوم دینے میں تعاون کریں تا کہ ان کے دلوں میں پائے جانے والی مایوسی اور محرومی کا خاتمہ ہو سکے اور چھوٹے ورکر بھی سکھ کا سانس لے سکیں ۔
اخبارات کے واجبات ادا کئے جائیں، ایم کیوایم۔۔
Facebook Comments