پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر پرویز شوکت نےصحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں اور ان کے مسائل پر نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جو بیان دیا ہے اس کا زبر دست خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ خود بھی ایک انگریزی اخبار میں کام کرتے رہے ہیں اور یہ بات خوش آئند ہے کہ وہ میڈیا سے تعلق رکھنےوالے ملازمین بلخصوص رپورٹرز ، فوٹو گرافرز ، سب ایڈیٹر اور کیمر ہ مینوں کے علاوہ اس شعبہ سے منسلک دیگر ورکرز کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت نے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ،وفاقی وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات ظہور احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ جو اخبارات اور ٹی وی چینلز اپنے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کرتے ان کو سرکاری اشتہارات کے واجبات کاٹ کر ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جائیں ۔ اخبارات میں لیبر قوانین کا عملدرآمد کرایا جائے اور سرکاری اشتہارات کو تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروت کرنے کے قانون پر عملدرآمد کرایا جائے ۔
اخبارات میں لیبر قوانین کا اطلاق کیا جائے، پی ایف یوجے ورکرز۔۔
Facebook Comments