PIA ke ishteharaat tehqeqaat ka hukum jaari

اخبارات کو تمام واجبات 30جون تک  اداکرنے کا حکم۔۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اخباری صنعت کو مشکلات اور بحران سے نکالنے کیلئے30جون تک سابق حکومت کے تشہیری واجبات ادا کرنے کی ہدایت کی ہے،وزیر اعظم نے یہ ہدایات آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے وفدسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اوروزیراعظم کے معاون خصوصی فہدحسین بھی موجود تھے، اے پی این ایس کے صدر سرمد علی کی قیادت میں وفد میں سیکرٹری جنرل ناز آفرین ،سہگل لاکھانی ، سینئر صحافی مجیب الرحمٰن شامی، جمیل اطہر، شہاب زبیری، رمیزہ نظامی ، عمرمجیب شامی، امتنان شاہد، ممتاز طاہر، محسن بلال، اویس خوشنود، وسیم احمد، منیر گیلانی اور ہمایوں گوہر شامل تھے، وزیراعظم نے اس موقع پر اخباری صنعت کو مشکلات اور بحران سے نکالنے کیلئے بڑے پیکج کا اعلان کیااور 30جون تک سابق حکومت کے تشہیر ی واجبات ادا کرنے کی ہدایت کی،وزیراعظم نے پی ٹی آئی دورکے اخبارات اور تشہیری کمپنیوں کے حکومتی واجبات ادا کرنیکا حکم بھی دیا، وزیراعظم نے وفد کویقین دلایاکہ مہنگائی کے تناسب سے تشہیری نرخ میں مناسب اضافہ کیا جائیگا، بجٹ میں اخباری صنعت پر کوئی نیا ٹیکس یا ڈیوٹی نہیں لگائیں گے اور اخباری صنعت کو بحران سے نکالنے کے لئے اضافی ریلیف بھی فراہم کریں گے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں