ishteharaat keliye mukhtis funds mein 70 feesad izafa

اخبارات کو کے پی حکومت کے ڈیڑھ ارب کے اشتہارات۔۔

خیبرپختونخوا، راولپنڈی اور اسلام آباد سے شائع ہونے والے علاقائی اور قومی اخبارات کو گزشتہ تین سالوں (2018، 2019، 2020) کے دوران کے پی حکومت کی جانب سے 1.44 ارب روپے سے زائد کے اشتہارات موصول ہوئے ہیں۔صوبائی محکمہ اطلاعات کی جانب سے کے پی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن نے گزشتہ تین سالوں کے دوران پشاور سے شائع ہونے والے ڈمی پیپرز سمیت 66 اخبارات کو 1.07 ارب روپے کے اشتہارات جاری کیے ہیں۔اسی طرح اسلام آباد اور راولپنڈی سے شائع ہونے والے دو درجن قومی اخبارات کو 250 ملین روپے کے اشتہارات موصول ہوئے۔کے پی کے مختلف شہروں سے شائع ہونے والے 28 اخبارات کو جاری کیے گئے اشتہارات کی نقد مالیت 100 ملین روپے تھی۔  واضح رہے کہ پشاور اور خیبرپختونخوا کے ضلعی ہیڈکوارٹرز سے شائع ہونے والے اخبارات کی سرکولیشن برائے نام ہی ہے۔۔تاہم، اعداد و شمار میں وہ اشتہارات شامل نہیں ہیں، جنہیں محکموں اور منسلک ڈائریکٹوریٹ نے براہ راست مختلف اخبارات کو جاری کیا ہے۔ایم پی اے عنایت اللہ خان نے اسمبلی میں سوال کے ذریعے اشتہارات کی تفصیلات مانگی تھیں۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں