akhbari sanat ke frogh mein APNS ka kirdaar qabil sataish

اخبارات کو ڈیجیٹلائز کرنے کی تجویز۔۔

اے پی این ایس کی میٹرو ’’بی‘‘ پبلی کیشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین فیصل زاہد ملک کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ چیئرمین نے کمیٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ کمیٹی اخباری صنعت کے مسائل کے حل کے لئے زیادہ سے زیادہ نتائج برآمد کرنے کے لئے اجتماعی کوششیں جاری رکھے گی۔ اجلاس میں میٹروپولیٹن اخبارات کے تمام بنیادی مسائل زیر بحث آئے جس میں سب سے اہم مسئلہ مالی معاملات کا ہے جو اخبارات کی بقا کے لئے ضروری ہے۔ اراکین نے تجویز دی کہ اخبارات کو ڈیجیٹل کرنے کے لئے اے پی این ایس اخباری عملہ کی ٹریننگ کیلئے سیمینار کا اہتمام کرے۔ انہوں نے تجویز کیا کہ ان اخبارات کو درپیش مسائل اور اشتہارات کے حصول کے لئے اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں ذیلی کمیٹیاں بنائی جائیں جوکہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، پنجاب، سندھ اور اسلام آباد کے ساتھ کوآرڈینیٹ کریں۔ کمیٹی کے تمام اراکین نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ان اخبارات کو اشتہارات کی تقسیم پر اپنے تحفظات اور تشویش کا اظہار کیاگیا اور اس بات پر زوردیا کہ میٹروپولیٹن اخبارات کی بقا اور بہتری کے لئے حکومت ضروری اقدامات کرے۔کمیٹی کے اراکین نے سرمد علی صاحب کو سینیٹر بننے پر مبارکباد دی اور مسرت کااظہار کیا کہ اخباری صنعت کی ایوان بالا میں نمائندگی سے مسائل کے حل کیلئے بہتر نتائج حاصل ہوسکیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں