pemra ki pabandi challenge karne ka aelan

اخبارات کو ڈیجیٹل کرنے کیلئے حکومتی قرض کا اعلان۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اور وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے وفد نے ملاقات کی اور حکومت کی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سی پی این ای کی موجودہ ممبر پبلی کیشنز کو ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کے تحت بائی ڈیفالٹ رجسٹرڈ ہونا چاہئے۔وفد کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سی پی این ای کے ممبر پبلی کیشنز نئی ڈیجیٹل پالیسی کے تحت بائی ڈیفالٹ رجسٹرڈ ہوں گے، میڈیا کا کوئی ادارہ ٹرانسفارمیشن کی طرف جانا چاہے تو اس کی بھرپور معاونت  کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اخبارات کو ڈیجیٹل کرنے کے لئے 10 لاکھ روپے تک قرض کی سہولت دیں گے، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اخبارات کی ڈیجیٹلائزیشن میں تعاون کرے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خبریں پھیلانے کی ٹیکنالوجی بڑھنے کے ساتھ ساتھ علاقائی میڈیا کی اہمیت میں بھی اضافہ ہوا ہے، علاقائی میڈیا مقامی مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ سی پی این ای پورے ملک کے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ہے، صوبوں کے اندر ڈی جی پی آرز کام کر رہے ہیں، صوبوں میں بھی اشتہارات کی ادائیگیوں کے لئے 85/15 کا فارمولہ لاگو کرنے کے حوالے سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی سے شفافیت کو فروغ ملے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اور وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے سی پی این ای کے وفد کے مسائل توجہ سے سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد بھی پیش کی۔ ملاقات کے لئے آئے سی پی این ای کے وفد میں صدر کاظم خان، سینئر نائب صدر ایاز خان، سیکریٹری جنرل عامر محمود، ڈپٹی سیکریٹری جنرل یوسف نظامی، نائب صدر اسلام آباد سردار خان نیازی، جوائنٹ سیکریٹری (اسلام آباد) شکیل احمد ترابی، جوائنٹ سیکریٹری (پنجاب) تنویر شوکت، نائب صدر (خیبر پختونخوا) ڈاکٹر حافظ ثناءاللہ خان، جوائنٹ سیکریٹری (خیبر پختونخوا) طاہر فاروق، جوائنٹ سیکریٹری (سندھ) غلام نبی خان چانڈیو سمیت دیگر ارکان بھی شامل تھے جبکہ پرنسپل انفارمیشن آفیسر سہیل علی خان بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں