اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز سوسائٹی کے صدر سرمد علی کی صدارت میں کراچی میں منعقد ہوا۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدیداران نے اس امر کی طرف نشاندہی کرائی کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی طرف سے واجبات کے اجراء میں تاخیر کی وجہ سے رکن مطبوعات کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لہٰذا وفاقی وصوبائی حکومتوں کو باور کیا جائے کہ وہ اخبارات کو ادائیگیوں کے عمل کو تیز کریں تاکہ اخبارات اپنے اخراجات پورے کرسکیں۔ کمیٹی کے عہدیداران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پرنٹ میڈیا کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے پریس کیمپن شروع کی جائے۔کمیٹی نے حالیہ سیلاب اور شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی تباہی پر تشویش کا اظہار کیا اور بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔کمیٹی نے رکن مطبوعات سے کہا کہ وہ نیشنل پریس میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی حالت زار کے بارے میں آگاہی پیدا کریں۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے ایڈورٹائزنگ کمیٹی کی جانب سے ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کی درخواستوں کے بارے میں سفارشات کو منظور کرتے ہوئے میسرز مارشمیلو ایڈور ٹائزنگ (پرائیوٹ)لمیٹڈ لاہور ، میسرز فوکس 360مارکیٹنگ (پرائیوٹ) لمیٹڈ راولپنڈی ، میسرز اسپاٹ آئون ایسوسی ایٹ کراچی اور میسرز کامر لینس (پرائیوٹ)لمیٹڈ کراچی کو عبوری ایکریڈیشن دینے کا فیصلہ کیا جبکہ میسرز لنکرز کمیونیکیشن (پرائیوٹ) لمیٹڈاسلام آباد کی تشکیل نو کی منظوری بھی دی۔ سرمد علی صدر ،شہاب زبیری نائب صدر،ناز آفرین سہگل لاکھانی سیکرٹری جنرل، بلال فاروقی (روزنامہ روزنامہ آغاز) فوزیہ شاہین (ماہنامہ دستک)، نجم الدین شیخ (روزنامہ دیانت)، محمد وقار الدین(روزنامہ دنیا)، بلال محمود (ہفت روزہ فیملی)، محمد یونس مہر (روزنامہ ہلچل)، قاضی اسد عابد (روزنامہ عبرت)، سید اکبر طاہر (روزنامہ جسارت)، محمد منظور (روزنامہ مشرق کوئٹہ)، زاہدہ عباسی (روزنامہ نوسج)، سلمان قریشی (ماہنامہ نیا رخ)، مبشر میر (روزنامہ پاکستان لاہور)، فیصل زاہد ملک (روزنامہ پاکستان آبزرور) اور ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی(ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ) نے اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت کی جبکہ عرفان اطہر (روزنامہ تجارت)، محسن بلال جوائنٹ سیکرٹری اے پی این ایس ،محمد اویس خوشنود فنانس سیکرٹری ، ممتاز اے طاہر (روزنامہ آفتاب)،وسیم احمد (روزنامہ عوام کوئٹہ )،عنصر محمود بھٹی (ماہنامہ سینٹر لائن)، امتنان شاہد (روزنامہ خبریں )اور رخسانہ صولت سلیمی (ہفت روزہ نکھار)نے بذریعہ زوم میٹنگ میں شرکت کی۔
اخبارات کو ادائیگیاں تیز کی جائیں،اے پی این ایس۔۔
Facebook Comments