jaali khbaraat or hukoomati karrawai

اخبارات کو 3 ماہ سے واجبات کی ادائیگی نہ ہوسکی۔۔۔

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان کامران اسد نے ریجنل اخبارات کے مسائل کے حل کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ واجب الادا بلز کی ادائیگی سمیت تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اوراخباری صنعت کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ایڈیٹرز فورم کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،جس نے گزشتہ روز فورم کے صدرمرتضیٰ ترین کی قیادت میں ان سے ملاقات کی وفد میں محمد یوسف زہری، آغا عبید، ایوب ترین، نعمت اللہ کاکڑ، مدثر ندیم، سہیل جلال شامل تھے۔وفد نے ڈی جی پی آر کو بلوچستان کے اخبارات اور جرائد کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے سے شائع ہونے والے تمام اخبارات و جرائد غیر معمولی مسائل سے دوچار ہیں گزشتہ تین مہینوں سے بلز کی ادائیگی نہیں ہوئی،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ بلوچستان کامران اسد نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ اخباری صنعت کے تحفظ کے لئے ہمہ گیر اقدامات اٹھائے جائیں گے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ادارہ تعلقات عامہ مقامی پریس کی ہر ممکن سرپرستی کررہا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں