wazir e azam ki media team mein tabdeelio ka imkan

اخبارات کے واجبات جلد اداکرنے کی یقین دہانی۔۔

وزیراعظم نے اخبارات کے واجبات جلدازجلد ادا کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے ، انہوں نے اس سلسلے میں وزارت اطلاعات کو ہدایت بھی کردی ہے ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد نے منصب سنبھالنے پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وفد میں ناز آفرین سہگل، سرمد علی، مجیب الرحمٰن شامی، شہاب زبیری، محمد اطہر قاضی، سید منیر جیلانی ، محسن بلال، مہتاب خان اور فیصل زاہد ملک شامل تھے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران موجود تھے۔ وزیراعظم نے اے پی این ایس کی نو منتخب پینل کو مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی باگ ڈور بہت مشکل حالات میں سنبھالی ہے، معیشت کی بحالی ہمارا سب سے بڑا چیلنج اور حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم نے اے پی این ایس وفد کو معیشت بحالی کی کوششوں اور حکمت عملی سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ 2 ہزار ارب روپے سے زائد کے محصولات کے مقدمات عدالتوں اور ٹربیونلز میں زیر التواء ہیں، اربوں روپے کی بجلی چوری کی روک تھام کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں، حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری، ادارہ جاتی اصلاحات، کفایت شعاری حکومتی ترجیحات ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر اخراجات میں کمی کےلیے کمیٹی بنادی جو جلد سفارشات دے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ پریس یقینی طور پر ریاست کا چوتھا ستون ہے، گڈ گورننس یقینی بنانے اور عوام کو آگاہی کی فراہمی میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے، آج کے ڈیجیٹل دور میں بھی پرنٹ میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ فیک نیوز بہت بڑا چیلنج بن چکی، تدارک کیلئے حکومت اور میڈیا کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، حکومت پریس کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور اس سے متعلق ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، صحافی برادری پاکستان کی ترقی و خوشحالی کےلیے کوششوں میں حکومت کا ساتھ دے۔وزیراعظم نے وفد کو صحافی برادری کو درپیش تمام مشکلات حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں