youtuber tiktoker lapata high court mien darkhuast

اخبارات کے واجبات 7 جون تک اداکرنے کا حکم۔۔

سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سندھ کے فنانس سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹری کو حکم دیا ہے کہ کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے اراکین کے اخبارات کے واجبات 7 جون تک ادا کریں بصورت دیگر 9 جون 2021ء کو توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائیگی۔ یہ حکم سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل ڈویژن بنچ نے  سی پی این ای کی جانب سے دائر کردہ توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے دیا۔ توہین عدالت کی سماعت میں محکمہ اطلاعات اور محکمہ فنانس کے ماتحت جونیئر افسران کے پیش ہونے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے موقع پر فنانس سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹری کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل ڈائریکٹر انفارمیشن (اشتہارات) امتیاز جویو نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ سی پی این ای کے اراکین کے اخبارات کے تمام واجبات7جون 2021ء تک ادا کر دیئے جائینگے۔ ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں