akhbar par muqadma azadi rae par hamla hai

اخبار پر مقدمہ آزادی رائے پر حملہ ہے، کراچی پریس کلب۔۔

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ،سیکرٹری سہیل افضل خان اور مجلس عاملہ نے روزنامہ جموں و کشمیر کے چیف ایڈیٹر عامر محبوب سمیت دیگر تمام ذمہ داران کے خلاف خبروں کی اشاعت پر مقدمہ درج کروانے کی شدید الفاظ میں مذمت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقدمہ ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال کی بدترین مثال ،سراسر ذاتی انتقام اور ذہنی اذیت پہنچانے کی کوشش ہے۔کراچی پریس کلب سے جاری بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ روزنامہ جموں و کشمیر کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ اظہار آزاد ی رائے پر حملہ ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ۔اس مقدمے میں روزنامہ جموں کشمیر کے چیف ایڈیٹر عامر محبوب، گروپ ایڈیٹر راجہ کفیل احمد، ایڈیٹر شہزاد راٹھور اور دیگر صحافتی عملے کو ملزم قرار دیا گیا ہے۔یہ مقدمہ ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال کی بدترین مثال ،سراسر ذاتی انتقام اور ذہنی اذیت پہنچانے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اب خبر دینے کو بھی جرم بنادیا گیا ہے ۔کراچی پریس کے عہدیداروں نے مطالبہ کیا کہ روزنامہ جموں کشمیر کی انتظامیہ کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کو2 فوری طور پر واپس لیا جائے۔تمام صحافتی اداروں پر عائد معاشی پابندیاں ختم کی جائیں اور صحافیوں کو آزادانہ پیشہ ورانہ امور کی ادائیگی کی مکمل ضمانت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ایسے آمرانہ ہتھکنڈے فی الفور بند کیے جائیں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں