وزیر مملکت و چیف ویپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے اخبار مارکیٹ ملتان میں مسجد کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے 10 لاکھ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے یہ اعلان انہوں نے اخبار فروش یونین اور فیڈریشن کے ایک وفد سے نیشنل اسمبلی اسلام آباد میں ان کے چیمبر میں ملاقات میں کیا وفد میں اخبار فروش یونین ملتان کے صدر ملک اے ڈی بھیں، معاون خصوصی آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن شیخ صلاح الدین ، ممبر فیڈریشن ملک عرفان اتیرا،سینئر رہنما ملک نواز اتیرا شامل تھے وفد نے ملک عامر ڈوگر کو اخبار مارکیٹ ملتان کے مسائل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اخبار مارکیٹ میں اس وقت چار دیواری شیڈ اور مسجد کی تعمیر کی فوری ضرورت ہے ملک عامر ڈوگر نے فوری طور پر مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور 10 لاکھ کی گرانٹ کا اعلان کر تے ہوئے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر سروے کراکے کام کا آغاز کر یں وفد کے ارکان نے ملک عامر ڈوگر کے اعلان کا خیر مقدم کیا ۔
