media achai ke sath kyun khara nahi hota | Imran Khan

اخبارمالکان کا وزیراعظم سے اظہارتشکر۔۔

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ذرائع ابلاغ کو بقایاجات کی ادائیگی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے تحت پرنٹ میڈیا میں اشتہارات کی مد میں کچھ بقایاجات وفاقی اور پنجاب کی حکومتوں نے ادا کر دیئے ہیں۔ اے پی این ایس نے اطلاعات و نشریات کے لئے وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی خصوصی دلچسپی اور مسلسل کاوشوں پر انہیں سراہا اور کہا کہ مذکورہ ادائیگیاں بھی ممکن بنائی جا سکتی ہیں۔ اے پی این ایس کے عہدیداروں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ادائیگیوں کے عمل کا یہ سلسلہ اسی رفتار سے جاری رہے گا اور جون 2019ء کے اختتام تک معقول ادائیگیوں کو ممکن بنا دیا جائے گا۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں