akhbar ke malik ka ghair kanooni najji bank pakragya

اخبارکے مالک کا غیرقانونی نجی بینک پکڑا گیا۔۔

کہتے ہیں کہ الله کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے۔جتنا بڑا فراڈ کیا اس سے کہیں گنا زیادہ نکل گیا۔ایف آئی اے کا راولپنڈی پلازے میں بڑا چھاپہ اربوں روپے برآمد ۔۔۔۔۔۔ راولپنڈی شمش آباد مری روڈ پر برج النور پلازہ پر چھاپہ کنکریٹ کی خفیہ دیواروں میں سے  ڈیجیٹل سیف (لاکر )برآمد پرائیویٹ بنک بنایا ھوا تھا  ایف آئی اے چھاپہ کے دوران  اربوں روپے مالیت کے نوٹ اور غیر ملکی کرنسی پکڑی گئی ہے جو مبینہ طور پر ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اور اخبار کے مالک کی ملکیت بتائی جا رہی ہیں۔اس نجی لیکن غیرقانونی بینک سے مبینہ طور پر آٹھ ارب روپے سے زائد کی رقم برآمد ہوچکی ہے، جس میں ڈالرز سمیت دیگر غیرملکی کرنسی بھی شامل ہے۔دوسری جانب پلازے اور رقم کا مالک قانونی دستاویزات بھی لے کر پہنچا اور چھاپہ مار ٹیم کو مطمئن کرنے کی بھی کوشش کی۔ جس کے بعد ڈیجیٹل سیف کاٹنے کے لئے منگوائے کٹرز واپس بجھوا دیئے گئے۔اطلاعات کے مطابق راولپنڈی نجی مال پلازہ میں نکلنے والی رقم پر ایف آئی اے اور پلازہ مالک کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی ہے۔ پلازہ مالک نے کہا کہ برآمد رقم یہی پر رکھی جائے جبکہ ایف ائی اے حکام نے کہا کہ رقم ہم ساتھ لیکر جائینگے۔ایف آئی اے نے حساس اداروں کی رپورٹ پر شمس آباد میں پلازے پر چھاپہ مارا ، کارروائی سے پہلے ایک ہفتے تک ریکی کی جاتی رہی۔ ڈبل بیسمنٹ کے پارکنگ ایریا کا بظاہر لوہے کا ایک چھوٹا دروازہ تھا ، جہاں کنسٹرکشن کا فالتو سامان رکھا گیا تھا۔چھاپہ مار ٹیم کے دیواروں کو ٹھونکنے پر ایک جانب گونج دار آواز آئی تو دیوار توڑی گئی، جہاں ایک چھوٹا خفیہ دروازہ برآمد ہوا، دروازے سے اندر داخل ہونے پر دیوار کیساتھ بڑے سائز کے 13 آہنی لاکرز چنے ہوئے ملے۔ اس کیساتھ سکیورٹی سسٹم اور جگہ جگہ کیمرے لگے ہوئے تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں