جنگ اور جیو کے بعد اب اسی ادارے کے ہفت روزہ جریدے اخبار جہاں میں بھی چھانٹی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ اخبارجہاں کے ایگزیکٹو سینئر ایڈیٹر عارف عزیز صاحب کو جمعرات کے روز بغیر کسی وجہ اور پیشگی نوٹس اچانک ملازمت سے برطرفی کا پروانہ تھمادیا۔۔ پپو کے مطابق انہیں تین ماہ کی تنخواہ اور دیگر واجبات بھی نہیں دیئے گئے۔۔ پپو کا مزید کہناہے کہ اخبار جہاں بھی بحران کی زد میں ہے کئی نمائندوں کو جو مختلف شہروں سے ڈائری لکھتے تھے فارغ کردیاگیا جب کہ سلسلے وار کہانیاں لکھنے والوں کو بھی معاوضے کی ادائیگی نہیں کی جارہی۔۔پپو کے مطابق سیلری بحران یہاں کئی ماہ سے جاری ہے جو کب ختم ہوگا کسی کے پاس اس کا جواب نہیں۔۔
Facebook Comments