akhbar e jahan dummy ban kar reh gya

اخبار جہاں ڈمی بن کر رہ گیا۔۔

دنیا بھر میں کثیرالاشاعت اردو جریدے کا دعویدار اخبار جہاں آخر کار ڈمی بن کررہ گیا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ چیئرمین جنگ گروپ میرجاوید رحمن کے انتقال کے بعد اخبار جہاں بالکل لاوارث ہوکر رہ گیا ہے۔۔ایک وہ وقت تھا کہ جتنے اشتہارات اخبار جہاں میں لگے ہوتے تھے اتنے ہی اشتہارات قطار میں منتظر ہوتے تھے کہ کوئی ایک بھی ڈراپ ہوا تو اس کی جگہ لگ سکیں، اور اب یہ حال ہے کہ دو اشتہار بھی مشکل سے مل رہے ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے اخبارجہاں پاکستان سے باہر بھی نہیں جارہا ، پاکستان کے لئے بھی اسے بہت کم تعداد میں چھاپایا جارہا ہے۔۔ جس سے اس کی فروخت میں بھی کافی فرق پڑا ہے۔۔ پپو نے سوال کیا ہے کہ اس وقت اخبار جہاں کا کرتا دھرتا کون ہے؟؟ کیا ایڈمن والے اسے چلا رہے ہیں؟ ؟ کیوں کہ جن لوگوں کو میرجاوید رحمن صاحب نے اپنی زندگی میں ہی اسپتال میں علاج کے دوران اخبارجہاں سے فارغ کرنے کے احکامات دیئے تھے وہ لوگ آج بھی اسی طرح کام کررہے ہیں۔۔؟ پپو نے میر شکیل صاحب ، سرمد صاحب اور سلیمان صاحب سے اپیل کی ہے کہ اس شاندار ہفت روزہ کو اپنی موت آپ مرنے سے بچائیں۔۔ اور فوری طور پر اس پر توجہ دیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں