اردو کے معروف ہفت روزہ میگزین ’’اخبار جہاں‘‘ کراچی جس کی ریڈر شپ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک میں بھی ہے بد ترین مالی بحران کی زد میں ہے ۔ادارے نے چند ماہ قبل پہلے ہی اسٹاف کی تعداد نصف کر دی اور اب یکم دسمبر2018سے اندرون اور بیرون ملک نمائندگان کو بھی برطرفی کے پروانے جاری کردئیے گئے ۔ان نمائندگان کی ذمہ داریوں میں اپنے علاقوں کی سیاسی صورتحال پر ہفتہ وار ڈائریاں تحریر کرنا تھا۔اخبارات و جرائد میں مسلسل چھانٹیوں پر اخباری تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے
Facebook Comments