کراچی پریس کلب اور پی ایف یو جے دستور کے وفد نے چیئرمین آئی ٹی این ای شاہد محمود کھوکھر سے ملاقات کی اور صحافیوں کے زیر سماعت و زیر التواء مقدمات کے حوالے سے بات چیت کی جس پر چیئرمین آئی ٹی این ای نے وفد کو یقین دلایا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مقدمات جلد نمٹائیں جائیں گے اس حوالے سے وہ کراچی کے اخباری کارکنوں کے مقدمات کی سماعت 6 , 7 اور 8 جون 2023 کو کراچی میں کریں گے۔ وفد نے ہفتہ 29 اپریل کو اسلام آباد میں چیئرمین آئی ٹی این ای سے ان کے دفتر میں ملاقات کی وفد میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر حاجی نواز رضا، سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد ، صدر آر آئی یو جے دستور قیصر عباس شاہ ، سیکریٹری ممبرز لائژن کمیٹی کے پی سی ثاقب صغیر اور سابق خزانچی کے پی سی سید اظہر حسین شامل تھے۔پی ایف یو جے دستور کے صدر محمد نواز رضا نے روزنامہ عوام، روزنامہ دی نیوز ، روزنامہ نوائے وقت، روزنامہ خبریں سمیت دیگر اخبارات میں کام کرنے والےکراچی پریس کلب کے اراکین اور دیگر اخباری کارکنان کی تنخواہوں اور واجبات سے متعلق زیر سماعت اور زیر التواء مقدمات کے حوالے سے چیئرمین آئی ٹی این ای سے بات چیت کی اور مقدمات جلد نمٹانے پر زور دیا۔چئیرمن ائی ٹی این ای شاہد محمود کھوکھر نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی پہلی ترجیح ہے کہ نوائے وقت ،جنگ گروپ اور دیگر اخبارات کے وفات پانے والے ملازمین کی بیواؤں کو واجبات جلد دلائے جائیں اس سلسلے میں اخباری مالکان کو سخت احکامات جاری کئے گئے ہیں،چیئرمین آئی ٹی این ای نے مزید کہا کہ ملازمین کے بقایاجات کے لئے عید سے قبل بھی اخبارات کی انتظامیہ سے رابطے میں تھے اس دوران جنگ گروپ نے عید سے قبل اپنے ملازمین کی تنخواہیں جاری کی ہیں۔ نوائے وقت گروپ سے بھی بڑی تعداد میں بقایاجات ادا کروائے گئے ہیں۔اس موقع پر سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے چیئرمین آئی ٹی این شاہد محمود کھوکھر کی جانب سے پیش کی گئی آئی ٹی این این کی کارکردگی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں کراچی پریس کلب کے دورے کی بھی دعوت دی جسے انہوں نے بخوشی قبول کرلیا۔
اخباری ملازمین کے واجبات کی جلد ریکوری کی یقین دہانی۔۔
Facebook Comments