apns journlists award enteries ki taarikh mein toseeh

اخباری مالکان  کی حکومت کو تعلقات میں خرابی کی وارننگ۔۔

وفاقی حکومت کے اداروں کیلئے اخبارات کی خریداری بند کرنے کے فیصلے پر اخباری مالکان کی تنظیم اے پی این ایس نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اے پی این ایس پریس کے ایک حصے میں شائع ہونے والی خبر پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے کفایت شعاری کے اقدامات کی آڑ میں وفاقی حکومت کی وزارتوں، محکموں، خود مختار اور نیم خودمختار اداروں کے دفاتر کے لیے اخبارات اور رسائل کی خریداری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل نازفرین سہگل لاکھانی نے کہا ہے کہ مذکورہ فیصلے نے موجودہ تاریک معاشی ماحول میں بقا کی جدوجہد کرنے والی اخباری صنعت کے لیے موت کی گھنٹی بجا دی ہے۔ یہ ایک غلط مشورہ دینے کے ساتھ ساتھ بے موقع خرچ کرنے اور وقت پر خست سے کام لینے والے اقدام کی صحیح وضاحت ہے۔ اے پی این ایس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اگر اس فیصلے پر عمل درآمد ہوتا ہے تو پہلے سے بحران زدہ صنعت کی لیکویڈیٹی حالات پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گےاور موجودہ حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلقات پر بری طرح اثر انداز ہوں گے۔ اے پی این ایس کے ذمہ داران نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے میڈیا مخالف اقدامات پر نظرثانی کرنے اور انہیں واپس لینے کی درخواست کی ہے جس سےمحض معمولی رقم کی بچت ہوگی لیکن پریس – حکومتی تعلقات اور پرنٹ میڈیا کی بقا کے لیے خلاف منشا ثابت ہوں گے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں