مشرقی بائی پاس جتک اسٹاپ کےقریب نامعلوم افراد نے مقامی اخبار کے کارکن کو موٹر سائیکل،نقدی،موبائل فون سے محروم کر دیا تفصیلات کے مطابق مقامی اخبار کےکارکن محمداخلاص بڑیچ موٹر سائیکل پر مشرقی بائی پاس جا رہا تھا وہ جسے ہی جتک اسٹاپ کے قریب پہنچا تو دو نامعلوم افراد اس سے اسلحے کے زور پر موٹرسائیکل ٗ موبائل،نقدی اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ۔

Facebook Comments