آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی رہنما و صوبائی سینئر جوائنٹ سیکرٹری شاہ جہان بلوچ نے بیان میں کہا ہے کہ اس وقت ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان برپا ہے عام لوگوں کی طرح اخبار فروش و اخباری کارکن بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اخبار فروشوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی ذمہ داری کا احسان نہیں ہو رہا انہوںنے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں اخبار فروشوں کا بے روزگار ہونا حکومت کے لئے ایک لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو اخبار فروشوں اور اخباری کارکنوں کیلئے معاشی پیکیج کا اعلان کرنا چاہئے اور مسئلے کے مستقل حل کیلئے بھی اقدامات کرے جن میں سرفہرست اخبار فروشوں کے بچوںکیلئے سرکاری ملازمت اور رہائشی اسکیم شامل ہے انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں انجمن اتحاد اخبار فروشاں ملک گیر کنونشن کا انعقاد کر رہی ہے جس میں ملک بھر سے اخباری مالکان ٗ صحافی حضرات اور حکومتی شخصیات شرکت کریں گی۔
اخباری کارکنوں کیلئے معاشی پیکیج کا مطالبہ۔۔
Facebook Comments