وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ اخبارات کرونا وائرس کے پھیلائو کا قطعاََ ذریعہ نہیں ، اسلئے اخبارات کی پرنٹنگ پر پابندی عائد کی جائیگی اور نہ ہی ٹی وی چینلز کو بند کیاجائیگا، ایک خصوصی انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء پھیلنے کے بعدموجودہ حالات میں میڈیا کی اہمیت پہلے سے بھی بڑھ گئی ہے اسلئے اخبارات یا ٹی وی چینلز کی بندش کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اس وقت اخبارات اور نیوز چینلز ہی مستند معلومات کا واحد ذریعہ ہیں،موجودہ حالات میں میڈیا پر عوام کو کرونا وائرس کے آگاہی دینے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، میڈیا کوچاہیے کہ کرونا سے بچائو کے حوالے سے حکومتی ہدایات من وعن عوام تک پہنچائے،ابھی تک وزارت اطلاعات ونشریات کے سائبرونگ کے ایک ملازم میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جسکی ہر ممکن مدد کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں اور متعلقہ افسران متاثرہ ملازم سے مسلسل رابطے میں ہیں، وزارت اطلاعات اور اسکے تمام ذیلی اداروں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ،پی ٹی وی، اے پی پی، پی سی پی، ریڈیوپاکستان وغیرہ کے کسی افسر، ملازم یا انکے خاندان کے کسی فرد میں خدانخواستہ کرونا کی علامات ہوں یا اسکا ٹیسٹ مثبت آجائے تووہ جوائنٹ سیکرٹری مستعین احمد علوی یا انکے دفتر سے رابطہ کرے، علاج معالجے کے سلسلے میں اسکی بھرپور مدد کی جائیگی، موجودہ صورتحال سے ہم خوفزدہ نہیں،ہمیں کرونا سے ڈرنا نہیں ، لڑنا ہے ، ہمارے تمام ادارے کرونا کے بعد بھی معمول کے مطابق احتیاطی ایس او پیز کے تحت اپنا کام کر رہے ہیں،۔۔
اخبارات بند کرہے ہیں نہ چینلز، وفاقی سیکرٹری اطلاعات
Facebook Comments